• Email:

    info@haqanitrust.com

  • Call Us:

    +91 7006799269

  • Donate us

Hazrat Abu Bakr Sideeq On Line Conference

عظمت صدیق ؓ اکبر کانفرنس ، حقانی میموریل ٹرسٹ کی آن لاٸن کانفرنس*
سرینگ- 7 فروری : خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہہ کے عرس شریف کی نسبت سے انہیںؓ گلہاۓ عقیدت نچھاور کرنے کےسلسلے میں حقانی میموریل ٹرسٹ جموں وکشمیر نے آن لاٸن On Line کانفرنس کااہتمام کیا۔جسمیں جیّد علماۓ عظام، مشائخ کرام ، خطباحضرات ، اسلامی سکالروں اور معروف نعت خوان حضرات شریک ہوۓ ۔شرکاۓ کانفرنس نے قرآن و احادیث کی روشنی میں خلیفہ اول حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے فضایل و مناقب بیان کرتے ہوۓ کہا کہ تاریخ عالم میں بہت کم شخصیات ایسی نظر آتی ہیں جن کی ذات بابرکت میں اس قدر صلاحیتیں اور خوبیاں ایک ساتھ مجمع ہوں کہ ایک طرف ان کی سادگی اور کفایت شعاری کی نظیر نظر نہی آتی ہے اور دوسری طرف ایثار و استقامت اور دین کی آبیاری اور شیرازہ بندی میں ان کی خدمات کمال پر نظر آتی ہوں۔
کانفرنس کی صدارت جید عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے کی ۔اس با برکت مجلس کا آغاز قران مقدس کی آیات کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت ٹرسٹ کے ضلع صدر پلوامہ مولانا سمیع اللہ بٹ نے حاصل کی۔ نعت مقدس معروف خطیب اور ٹرسٹ کے اہم رکن مولانا محمد شفیع نعیمی نے پیش کیا۔کشمیر کے سرکردہ نعت خوان اور درگاہ عالیہ حضرت بل سرینگر سے وابستہ جناب ابوالحسن فاروقی نے منقبتِ حضرت ابوبکرؓ سے شرکاۓ کانفرنس کو معطر ومسحور کیا۔ریاست کے برگزیدہ عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہہ کے عرس مبارک کی نسبت سے فرمایا کہ آیات قرانی اور احادیث نبوی سے ان کی فضیلت عیاں ہےاسلامی تاریخ میں اس کا ہم پلہ نظر نہی آتا ہے نامور عالم دین اور حمایت الاسلام کے مولانا خورشید احمد قانونگو نے کہا کہ فضاٸل و مناقب میں خلیفہ اول حضرت صدیق اکبر لاثانی ہیں ۔نامور عالم دین سید الرحمٰن شمس نے حضرت ابو بکر صریق کی عظمت بیان کرتے ہوۓ کہا کہ ایک جید مغربی مصنف نے حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں بجا طور لکھا ہے کہ پہاڑ اپنی جگہ سے ہل سکتا ہے لیکن ایمان اور استحکام کے معاملات میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو اپنی جگہ سے ہلاناناممکن تھا خلیفہ اول نےحضور پُر نور کے پردہ فرمانے کے بعد جس طرح سے دین اسلام کی آبیاری کی، فتنہ ارتداد کا مقابلہ کیا، معانین زکواة کے ساتھ ٹکر لی اور نظام خلافت کی شیرازہ بندی کی وہ تا قیام قیامت یاد کی جاٸگی۔ انجمن مصباح الاسلام جموں و کشمیر کے صدر مولانا مبارک حسین نعمانی نے کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوۓ فرمایا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اسلامی خدمات اور عظمت کا بیان قران مقدس اور احادیث مقدسہ میں آیا ہے۔ مرکز اسلامی کے روح رواں اور اسلامی دانشور سید بلال کرمانی نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے فضایل بیان کرتے ہوۓ فرمایا کہ حضرت ابوبکر صدیق کے خاندان کو جو شرف حاصل ہے وہ صحابہ میں کسی نصیب نہ ہوا۔ان کے والد، اولاد اور پواتے اور نواسے صحابہ اورصحابیات میں شامل ہیں
۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلی سید حمید اللہ حقانی نے حضرت صدیق ؓ اکبر کی عظمت کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ آپ کا ایثار و استقامت ، نظام خلافت اور آپ کی اسلامی خدمات سے آپؓ کی عظمت و رفعت عیاں ہوتی ہے ۔ ٹرسٹ سے وابستہ دیگر اداروں تحریک اسلامی جموں و کشمیر، ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن دارلعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارلعلوم فیضان مدینہ آروہ بیروہ، دارلعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ دارلعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ، دارلعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ اور دارلعلوم لبیک یا رسول اللہﷺ سوپور نے بھی انکی شان میں گلہاۓ عقیدت پیش کیے ہیں۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا آج کے دور میں جب حکمران رعایا کی ضروریات کو بھلا بیٹھے ہیں اور عیاشانہ زندگی میں لت پت ہیں امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی خلافت ، غریب پروری، عوام الناس کی خبرگیری اور انکی حاجات رواٸ ایک درخشندہ مثال ہے جس کی تقلید فلاحی ریاست کےلیے لازمی ہے