سیدہ عالم حضرت فاطمہ الزہراؓ خواتین عالم کے لیے نمونۂ عمل ، حقانی میموریل ٹرسٹ
سرینگر/حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر نے خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم وصال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ٹرسٹ کے سرپرست اعلی سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے انہیں گلہاۓ عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراؑ آسمان انسانیت پر آفتاب کی مانند ضو فشاں ہیں۔آیات قران مقدس اور احادیث نبوی ﷺ سے اہل بیت اطہار کی رفت وعظمت عیاں ہے ۔اہلِ بیت وہ ہستیاں ہیں جو ظاہری و باطنی طہارت اور محبوبِ خدا ہونے کی وجہ سے رسولِ خداﷺ کے بعد ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔اُن ہستیوں میں سے ہر ہستی اپنے فضائل و اعمال کے اعتبار سے خصوصی عروج کی حامل ہے۔پیغمبر اعظم ﷺ کی اس دختر نیک اختر کو دین مبین کی خاطر بھوک، افلاس اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آپؓ کا کردار بحثیت مثالی بیٹی، اہلیہ، ماں کا بہترین نمونہ عمل ہے
دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ نے شادی کے بعد جس نظام زندگی کا نمونہ پیش کیا، وہ طبقہ نسواں کے لئے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے۔دور حاضر کی خواتین کو سعادت مند بننے کےلیے حضرت فاطمہ الزہرا رضی الل عنہا کے اسوہ حسنہ کامطالعہ کرکےان کی سیرت پر عمل کرناچاہیے۔
ٹرسٹ کے جملہ عہدہ داران و اراکین ،مرکزی کونسل کے سنیٸرممبران منظور احمد ملک، سمیع اللہ حقانی ،غلام محمد حقانی، محمد یوسف، ضلع صدور ٹرسٹ سرینگر ، پلوامہ، بارہمولہ،کپوارہ و اسلام آباد مولانا محمد شفیع ، مولانا سمیع الللہ بٹ ،محمد اسداللہ ،سید غلام ربانی،مشتاق احمد حقانی ، تحریک اسلامی جموں وکشمیر، ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن جموں و کشمیر دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارالعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ ، دارالعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ، دارالعلوم فیضان مدینہ آروہ بیروہ، دارالعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ ،جامع ھدایت البنات کرالہار ، دارالعلوم رحمت عالم یار بگ رفیع آباد، دارالعلوم صدیقیہ لٹھی شاٹ سوپور ،دارالعلوم حنفیہ گنڈ براٹھ ، مدرسہ نور الاسلام براٹھ کلان سوپور،دارالعلوم سید اسماعیل بخاری شتلوہ ، دارالعلوم کاشانیہ ربن سوپور ، حنفیہ دارالعلوم حیّ علی الفلاح ہد پورہ کھی ٹنگن، دارالعلوم الاعتقاد فیضانِ مدینہ ترکانجن ، مدرسہ اسلامیہ مصباح العلوم نلی گھرکوٹ مہوڑہ اوڑی ، دارالعلوم فیضان مدینہ نوپورہ کلان ،دارالعلوم شاہ بغدارؒ پونی ریاسی جموں،دارالعلوم گلشن زہرا نامبلہ دکھن اوڑی کے منتظمین و مدرسین نے بھی حضرت فاطمہ الزہرا رضی الل عنہا کوانکے یوم وصال پر گلہاۓ عقیدت پیش کیے ہیں



