علامہ


اقبال کے یوم وصال پر سےحقانی میموریل ٹرسٹ
کا خراج عقیدت
سرینگر: 21 اپریل: حقانی میموریل ٹرسٹ جموں وکشمیر نے شاعر مشرق حکیم الامت علامہ سر شیخ محمد اقبال ؒ کے یوم وصال٢١ اپریل کی نسبت سے انہیں گلہاۓ عقیدت نچھاور کیے ہیں۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نےشاعر مشرق کی خدمات کا ذکر کرتے ہوۓ کہا ہے کہ انکے عشق رسولﷺ کے جذبے کو اپنانے کی ضرورت ہے۔علامہ اقبال ؒ نے فلسفہ خودی کے ذریعے عرفان نفس اور معرفت ذات کا جو ابدی پیغام دیا ہے اس پر عل پیرا ہونے کی اشدضرورت ہے ۔ یہ عظیم ہستی ایک بلند پایہ شاعر ہونے کے علاوہ فلسفیانہ نظام کے حامل مجتہد اور مفکر ہیں انہوں نے علم و بصیرت سوز و گداز اور درد وکرب کی تمام قوتوں کو مجتمع کرکے اُس انقلاب آفرین پیغام سے نوازا جس میں تمام عالم انسانیت کی فلاح و نجات کا رز مضمر ہے ۔ انہوں نے علامہ کی امت مسلمہ کے تیٸں زبوں حالی پر خون کے آنسوں بہانے اور ان کے تحفظ اور احیاۓ نو کا رقت آمیز لہجے میں تذکرہ کیاہے انکے فلسفہ خودی اور نوجوانوں کے نام ان کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضروریات میں سے ہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے مسلمانوں سے تاکید کی کہ وہ اپنے اسلاف کی گرانقدر میراث سے متاثر ہوکر اپنےلیۓ نٸ راہیں تلاش کےنے کی سعی کریں۔ مفکروں ،علما اور اقبال شناس حضرات سے گزارش ہے کہ وہ پیغام اقبال کو نوجوان نسل تک پہنچانے کی سعی کریں۔