• Email:

    info@haqanitrust.com

  • Call Us:

    +91 7006799269

  • Donate us

ربیع الاول کی آمد پرحقانی میموریل ٹرسٹ کا ہدیہ تبریک و تہنیت

ربیع الاول کی آمد پرحقانی میموریل ٹرسٹ کا ہدیہ تبریک و تہنیت
سرینگر/حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر امت مسلمہ کو عموماً اور مسلمانان جموں و کشمیر کو خصوصاً ربیع الاول کی آمد پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہےٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اس مبارک مہینہ میں عظیم پیمبرﷺ کی بعثت تاریخ عالم کا لاثانی واقعہ ہے حضور پر نور ﷺ کی آمد سے چھاٸی تاریکی چھٹ گیی اور نور چاروں جانب پھیلنے لگا ان کی دنیا میں آمد سے بے سہاروں اور یتیموں کو سہارا مل گیا خواتین کو وقار اور عظمت نصیب ہو گیی ان ہی کے طفیل غلاموں کو آذادی عطاہوٸی ۔خدائے بزرگ وبرتر نے روئے زمین پر بسنے والے تمام انسانوں پر اپنے بے حساب انعامات و احسانات فرمائے ہیں، اسی طرح امت محمدیہ ﷺ پر لاتعداد نوازشات و مہربانیاں فرمائیں ہیں ـ نیز تا قیامت اور روز محشر میں بھی اسی طرح کے احسانات و انعامات کی بارشیں برساتا رہےگا کیونکہ وہ ذات رحمن و رحیم اور حلیم و کریم ہے، اتنی بے شمار نعمتوں کو عطا کرنے کے بعد بھی کبھی کوئی احسان نہیں جتلایا لیکن حضور اکرم ﷺ کی بعثت ایک ایسی نعمت عظمی ہے کہ اس کو جب بنی آدم کو سرفراز کیا تو اس پرقران مقدس میں اس احسان کو جتلایا۔ میلاد مصطفے ﷺ کا تقاضہ ہے کہ
قران و سنت کی مکمل پیروی کرکےاپنے لیے نجات کیہ راہ ممکن بناٸیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میلادالنبی ﷺ کے طفیل مسلمانان عالم مشکلات و مصایب سے نجات حاصل ہے اور اس مبارک مہینے کی آمد سب کے لیے باعث سعادت ہو
حقانی میموریل ٹرسٹ سے وابستہ اداروں تحریک اسلامی جموں و کشمیر، ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن جموں و کشمیر، ٹرسٹ کے جملہ عہدہ داران و اراکین ،مرکزی کونسل کے سنیٸرممبران منظور احمد ملک، سمیع اللہ حقانی ، غلام محمد حقانی ،محمد یوسف راتھر، ضلع صدور ٹرسٹ سرینگر ، بارہمولہ،پلوامہ و اسلام آباد مولانا محمد شفیع ، ،محمد اسداللہ ،مولانا سمیع اللہ ،مشتاق احمد حقانی ،غلام ربانی حقانی، شعبہ تعلیم کے سربراہ مفتی قمرالدین اور سنٸیر ممبر مولانا طارق مصباحی، دارلعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارلعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ ، دارلعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ،دارلعلوم فیضان مدینہ آروہ بیروہ، دارلعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ ،جامع ھدایت البنات کرالہار ، دارلعلوم رحمت عالم یار بگ رفیع آباد، دارلعلوم صدیقیہ لٹھی شاٹ سوپور ،دارلعلوم حنفیہ گنڈ براٹھ ، مدرسہ نور الاسلام براٹھ کلان سوپور، دارلعلوم سید اسماعیل بخاری شتلوہ ، دارلعلوم کاشانیہ ربن سوپور ، حنفیہ دارلعلوم حیّ علی الفلاح ہد پورہ کھی ٹنگن ، دارلعلوم الاعتقاد فیضانِ مدینہ ترکانجن اور ،مدرسہ اسلامیہ مصباح العلوم نلی گھرکوٹ مہوڑہ اوڑی کے منتظمین و مدرسین نے بھی ربیع الاول کی آمد پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے