حقانی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدیہ تہنیت



حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیردنیا بھر کے مسلمانوں کو آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی نسبت سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید الللہ حقانی نے معلم انسانیت حضرت محمد (ص) کے یوم ولادت کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور پرنورﷺ تمام عالمین کےلیے باعث رحمت تشریف لاۓ۔ ہم میلادالنبی ﷺ کو پیغام رحمت کو عام کرنے کے مقصد سے مناتے ہیں۔ انہوں نے اس باسعادت موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ (ص)نے اپنے حسن اخلاق سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا۔ آج مغرب کے جو ممالک فلاحی ریاست کا منظر پیش کر رہے ہیں ان تمام ممالک نے عہد نبوی کی ریاست مدینہ سے رہنمائی حاصل کی ہے۔ان کا پیغام رحمت صرف امت مسلمہ کےلیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کےلیے تھا۔ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے تہنیت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ آپ ﷺنے انسانوں کو انسانوں کی عبادت و غلامی سے نجات دلا کر اللہ واحد و قہار کی واحدانیت اور کبریائی سے آشنا کرکے اُن کی جبینوں کو خالق و مالک حقیقی کے در پر جھکایا،لوگوں کے سامنے ان کے حقیقی رب کا تصور پیش کیا اور ان کو اس بات سے آگاہ کیا کہ ایک اللہ کے عبادت میں ہی ان کی دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے، ٹرسٹ سے وابستہ اداروں تحریک اسلامی جموں وکشمیر، ابن حقانی یوتھ فانڈیشن جموں و کشمیر، دارلعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارلعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ ،دارلعلوم فیضان مدینہ آروہ بیروہ، دارلعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ، دارلعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ اور دارلعلوم لبیک یا رسول اللہﷺ سوپور کے منتظمین نے بھی میلادالنبی ﷺ پر مبارکباد پیش کی ہٕے