• Email:

    info@haqanitrust.com

  • Call Us:

    +91 7006799269

  • Donate us

حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدوم ؒ کوحقانی میموریل ٹرسٹ کے گلہاۓ عقیدت

سرینگر۔ ١٠اکتوبر: حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر نے خطہ کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل اور روحانی پیشوا سلطان العارفین حضرت شیخ حمزہ مخدوم رحمتہ اللہ علیہ کے عرس پاک پر ان کی دینی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی نے کہا کہ حضرت شیخ حمزہ مخدوم رحمتہ اللہ نے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے مساجد کی تعمیر میں سعی بلیغ کی۔ انہوں نے توہمات اور بدعات کا قلع قمع کرنے کۓ لبے بےحد جدوجہد کی اگر چہ ان کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے ہمت و ایمانی قوت سے ان کا مقابلہ کیا ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری نے بھی حضرت شیخ حمزہ مخدوم رحمتہ اللہ علیہ کو شاندار الفاظ میں گلہاۓ عقیدت پیش کیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی پاک زندگی آج بھی مسلمانوں کے لیے راہ عمل ہے ۔ ٹرسٹ کے جملہ عہدہ داران و اراکین ، تحریک اسلامی جموں وکشمیر، ابن حقانی یوتھ فانڈیشن جموں و کشمیر، دارلعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارلعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ دارلعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ، دارلعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ اور دارلعلوم لبیک یا رسول اللہﷺ سوپور کے منتظمین نے بھی حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ رحمتہ اللہ علیہ کو بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے