حضرت سید محمد سعید حقانی کے عرس شریف پر
حقانی میموریل ٹرسٹ کے گلہاۓ عقیدت
سرینگر: ٢٤ نومبر: حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر نے حضرت میر سید محمد سعید حقانیؒ کے عرس پر گلہاۓ عقیدت نچھاور کیے ہیں۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمیداللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمدڈار نے انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ رفیع الدرجات ولی اللہ تھے جنہوں نے سادگی اختیار کرتے ہوۓ نمود و نماٸش سے کوسوں دور رہے۔وہ دین حق کی تلقین کے ساتھ ساتھ اس بات کی تاکید کرتے تھے کہ وادی کشمیر کی بطور “ریشی وار” شناخت قاٸم و محفوظ رہے۔ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو خود انحصاری کے اصول پر چلنے کی ترغیب دی اور ایسے کہی واقعات ہیں جہاں انہوں نے لوگوں کواس اصول پر عمل پیرا ہونے کےلیے ہر طرح کی معاونت کی۔ان کے عرس شریف کےسلسلے میں ایس او پیز SOPs کا لحاظ رکھتے ہوۓ ایک دینی مجلس خانقاہ حقانیہ واقع سویہ بگ میں منعقد ہوٸ۔ جس میں تلاوت کلام پاک، ختمات المعظمات ذکر و اذکار ، اوراد فتحیہ اور درود و سلام کا اہتمام ہوا۔ مجلس کا اختتام رقت آمیز دعاوں کے ساتھ ہوا۔
۔ ٹرسٹ کے جملہ عہدہ داران و اراکین ٹرسٹ ، تحریک اسلامی جموں وکشمیر، ابن حقانی یوتھ فاونڈیشن جموں و کشمیر، دارلعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارلعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ دارلعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ، دارلعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ اور دارلعلوم لبیک یا رسول اللہﷺ سوپور کے منتظمین نے بھی حضرت سید محمد سعید کو گلہاۓ عقیدت پیش کیے ہیں